07-May-2022 غیر عنوان-
٥ شَوّال المکرم
بہت بہت مبارک ہو
عرسِ مُقدّس سرکارِ بانسہ
مخدوم الآفاق، وارثِ پنجتن، گلشنِ اہلبیت، امام المتقین، عارفِ بِاللّٰه، تاجدارِ بانسہ، نائبِ غوث الاعظم، مرشدِ سرکارِ مسولی، سلطان الاصفیا، قبلۂ عارفاں، مَصدَرِ روحانیت، صاحبِ اوصافِ کثیرا، منبعِ کشف و کرامت، قطب الاولیاء، پِیرِ دستگیر، صاحبِ تاجِ ولایت، امام التصوف، رازدارِ شریعت، دانائے سِرِّحقیقت، آشنائے رموزِ طریقت، حضرت سید عبد الرزاق محبوبِ بیکمر قادری بانسوی رحمت اللہ علیہ بانسہ شریف، ضلع بارہ بنکی یوپی🇮🇳
❣️❣️❣️
کہتا ہے ایمان، ہے اُن کا نصیبہ لاجواب
جِن کی آنکھوں نے ہے دیکھا تیرا جلوہ لاجواب
بخشتا ہے بے قراری میں نگاہوں کو سُکوں
میرے آقا تیرا پیارا پیارا روضہ لاجواب
شان کیا تیری بیاں ہو تو ہے اُن کے دل کا چَین
چوم کر جن کے قدم ہوتا ہے ذَرّہ لاجواب
تیری نسبت جِس کو مِل جائے وہ بے حد خوش نصیب
تو نوازے تو ہو قسمت کا ستارہ لاجواب
پنجتن کا تو ہے وارث تو اِمام المُتَّقِین
عارفِ بِاللّٰه تو ہے تیرا تقویٰ لاجواب
اہلِبیتِ پاک کے گلشن کا نوری پھول تُو
تیری خوشبو بے بدل ہر رنگ تیرا لاجواب
منبعِ کشف و کرامت ہو جو تیری اِک نظر
با خدا ہو جائے یہ ناچیز بندہ لاجواب
تجھ میں کھو جاؤں میں ایسا ہو نہ دنیا کی خبر
جو بھی دیکھے وہ کہے ہے یہ دیوانہ لاجواب
صاحبِ تاجِ ولایت، مَصدَرِ روحانیت
ابنِ شاہِ کربلا، تیرا مُصَلّیٰ لاجواب
کیسے آقاؤں کا بندہ ہوں، رضا نے کیوں کہاں؟
کیوںکہ ہے عالم میں تیرا ہی گھرانہ لاجواب
سخت مشکل کی گھڑی ہم پر ہے پیرِ دستگیر
جانتا ہوں ہے مگر تیرا سہارا لاجواب
ناز تجھ پر اصفیا کرتے ہیں قطب الاولیا
بادشاہوں سے ہے تیرے در کا منگتا لاجواب
بندۂ رَزّاق قاسِم رِزق کے نانا تِرے
تیرے در سے مِلتا ہے دنیا کو صدقہ لاجواب
تجھ میں ہے نورِ نبی، خونِ علی، بُوئے حَسَن
تیری صورت تیری سیرت تیرا لہجہ لاجواب
کون کر سکتا ہے اندازہ تِرے معیار کا
نائبِ غوث الورٰی تو تیرا رتبہ لاجواب
تیری ہستی کی بدولت اِس کی قسمت بَن گئی
ارضِ بانسہ کا کِیا تونے نصیبہ لاجواب
نور سے جِس کے چمکتی ہے مسولی کی زمیں
با خدا ہے مِیر اسماعیل تیرا لاجواب
یہ تِرے گلزار کا چہرہ ہے یا جَنّت کا پھول
اِک جھلک جِس نے بھی دیکھا بول اُٹّھا لاجواب
میری خواہش ہے کہ لِکھّوں ایک ایسا شعر میں
جس کو سن کر آپ کہہ دیں، واہ، عمدہ، لا جواب
تو ہے نورِ چشمِ محبوبِ خدا وندِ کریم
ہے تِرے گلزار کے سر پر عَمامہ لاجواب
غیر ممکن ہے تِرے اوصاف کو کرنا شمار
مختصر قصّہ ہے تُو سارے کا سارا لاجواب
آرزوئے قلبِ توصیفِؔ حزیں ہے ہو کرم
شان میں تیری یہ لِکھّے اِک قصیدہ لاجواب
•°•°•°•°•°•
✍️از۔ توصیف رضا رضوی باتھ اصلی سیتا مڑھی بہار انڈیا
+91 9594346926
Simran Bhagat
07-May-2022 06:45 PM
Nice👌👌
Reply